اترپردیش کی ایک درگاہ میں موجود بچھو کسی کو نقصان نہیں پہنچاتے



مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش ضلع امروہہ میں ایک ایسی درگاہ موجود ہے جہاں بچھو پائے جاتے ہیں لیکن یہ بچھو کسی کو نقصان نہیں پہنچاتے۔  اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر امروہہ میں واقع درگاہ پوری ریاست اتر پردیش اور اترکھنڈ میں ” بچھو والی درگاہ ” کے نام سے مشہور ہے، اس درگاہ پر ہر مذہب کے لوگ اپنی مرادیں لے کر آتے ہیں اور دعائیں اور منتیں مانگتے ہیں، اس درگاہ پر زائرین کا تانتا لگا رہتا ہے۔ ایک ر پورٹ کے مطابق اس درگاہ کی خاص بات یہ ہے کے درگاہ پر رہنے والے بچھو انسانوں کو نہیں کاٹتے جبکہ انسان بھی ان بچھوں کو نہیں مارتے۔

درگاہ پر آنے والے زائرین بچھوؤں کو اپنے ہاتھ میں لے کر بہت ہی نزدیک سے ان کو دیکھتے ہیں، یہاں سب سے زہریلا کہا جانے والا بچھو ہاتھ میں لیے جانے کے بعد بھی ڈنک نہیں مارتا۔

درگاہ کے خادم حسن محمد عابدی کے مطابق وہ اس دربار میں پچھلے 8 سال سے دیکھ بھال میں مصروف ہیں، انہوں نے یہاں یہ معجزہ دیکھا ہے کہ لوگ آتے ہیں اور اپنے ہاتھوں پر بچھو بٹھاتے ہیں ۔

درگاہ کے ایک اور خادم انیس احمد کا کہنا ہے کہ حضرت دادا شاہ ولایت یہاں پر عراق سے 1272 میں آئے تھے۔ درگاہ کے تقریبا 52 بیگھے کے اندر رہنے والے سانپ بچھو انسانوں کو نہیں کاٹتے۔



Source link

بدون دیدگاه

پاسخی بگذارید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *

اردو
امریکی وزیر دفاع کی چین اور روس پر شدید تنقید

مہر خبررساں ایجنسی نے چائنا مارننگ پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے چین اور روس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور چین ہماری پہلی اور دوسری ترجیحات ہیں۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ روس اور چین اپنی …

اردو
آنے والی نسلوں کو بچانے کےلئے سنجیدہ شخصیات اور ارباب اختیار عملی اقدامات کریں، علامہ ساجد نقوی- خبریں پاکستان

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ حالات کی ناہمواری اور تربیت کے فقدان کی وجہ سے فکری یکسوئی نہ رہی اسی بناء پر فکری انتشار کے سبب پی آئی سی اور اسلامی یونیورسٹی جیسے واقعات رونما ہو رہے ہیں، حکومت، سول سوسائٹی …

اردو
ایرانی وزیر خارجہ قطر روانہ ہوگئے

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف قطر کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ دوحہ فورم  میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ اس سفر میں قطر کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ …