بابری مسجد؛ جمعیت علمائے ھند نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو یکسر مسترد کردیا- خبریں دنیا


تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشدمدنی نے کہا کہ بابری مسجد قانون اور عدل وانصاف کی نظرمیں ایک مسجد تھی اور آج بھی شرعی لحاظ سے مسجد ہے اور قیامت تک مسجد ہی رہے گی، چاہے اسے کوئی بھی شکل اور نام دے دیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کے حوالے سے مسلمانوں کا نقطہ نظر پوری طرح تاریخی حقائق و شواہد پر مبنی ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ عدالت نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ بابری مسجد کسی مندر کے جگے میں تعمیر نہیں کی گئی تھی۔ خود سپریم کورٹ نے متعدد بار کہا تھا کہ بابری مسجد کا مقدمہ ملکیت کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی فرد اور جماعت کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ مسجد سے دستبردار ہونے کا اعلان کرے۔

 

 



Source link

بدون دیدگاه

پاسخی بگذارید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *

اردو
امریکی وزیر دفاع کی چین اور روس پر شدید تنقید

مہر خبررساں ایجنسی نے چائنا مارننگ پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے چین اور روس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور چین ہماری پہلی اور دوسری ترجیحات ہیں۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ روس اور چین اپنی …

اردو
آنے والی نسلوں کو بچانے کےلئے سنجیدہ شخصیات اور ارباب اختیار عملی اقدامات کریں، علامہ ساجد نقوی- خبریں پاکستان

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ حالات کی ناہمواری اور تربیت کے فقدان کی وجہ سے فکری یکسوئی نہ رہی اسی بناء پر فکری انتشار کے سبب پی آئی سی اور اسلامی یونیورسٹی جیسے واقعات رونما ہو رہے ہیں، حکومت، سول سوسائٹی …

اردو
ایرانی وزیر خارجہ قطر روانہ ہوگئے

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف قطر کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ دوحہ فورم  میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ اس سفر میں قطر کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ …