برطانوی وزیر اعظم کو بریگزٹ کے معاملے پر ایک اور جھٹکا



مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی خاتون وزیر امبر آگسٹا روُڈ نے یورپی یونین سے انخلاء کے معاملے پر نومنتخب وزیراعظم بورس جانسن کی پالیسیوں سے اختلاف پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی یورپی یونین سے انخلاء کی پالیسیوں پر خود ان کی جماعت میں اختلافات بڑھتے جارہے ہیں۔ پارلیمان میں یکے بعد دیگرے ناکامیوں کے بعد وزیراعظم کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔ برطانوی وزیر برائے محنت و پنشن امبر آگسٹا رُوڈ بریگزٹ ڈیل پر وزیراعظم بورس جانسن کی پالیسیوں پر شدید تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف وزارت سے مستعفی ہوگئی ہیں بلکہ اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی سے بھی راہیں جدا کرلی ہیں۔ امبر آگستا رُوڈ نے اپنا استعفیٰ ٹویٹر پر بھی شیئر کیا۔ دو روز قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بھائی جو جانسن نے بھی خاندان سے وفاداری اور ملکی مفاد کے مابین ملکی مفاد کا انتخاب کرتے ہوئے کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ جو جانسن کا کہنا تھا کہ ملکی مفادات پر کسی رشتے اور عہدے کو فوقیت نہیں دی جا سکتی ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم بورس جانسن کو پارلیمان میں 4 قراردادوں پر شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔



Source link

بدون دیدگاه

پاسخی بگذارید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *

اردو
بھارت میں قبر سے زندہ بچی برآمد

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ایک مردہ بچے کو دفنانے کے لیے کھودی جانے والی قبر سے کپڑوں میں لپٹی ایک نوزائیدہ زندہ بچی برآمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک جوڑے کے یہاں …

اردو
بھارت میں دھماکہ؛ 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی- خبریں دنیا

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اترپردیش بھارت میں ایک گھر میں سیلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے سبب گھر کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم  13افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اتر پردیش میں ہونے …

اردو
سامراء میں حسینی زائرین پر وہابی دہشت گردوں کا حملہ ناکام

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے سامراء کے مشرق میں حسینی زائرین پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے سامراء میں  حسینی زائرین پر …