تبليغات شما تبليغات شما

بھارتی اور چینی سپاہیوں کے درمیان ہاتھا پائی



مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اور چینی سپاہیوں کے درمیان لداخ کے علاقے میں ہاتھا پائی اور جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارت اور چین کی فوجوں کے درمیان تصادم کا واقعہ مشرقی لداخ میں 134 کلومیٹر طویل پان گونگ ٹسو جھیل کے شمالی کنارے پر علی الصبح پیش آیا۔بھارتی فوج کے ایک دستے نے گشت کے دوران چین کے علاقے میں دراندازی کی جس پر اس کا سامنا چینی فوج سے ہوا۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے اس علاقے میں بھارتی فوج کی موجودگی پر سخت اعتراض اٹھایا۔ تنازع کو حل کرنے کےلیے بھارت اور چین کے درمیان بریگیڈیئر سطح کے مذاکرات ہوئے جس میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان لائن آف اکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے بارے میں مختلف نقطہ نظر کی وجہ سے اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔



Source link

بدون دیدگاه

پاسخی بگذارید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *

اردو
جنرل حاجی زادہ کی امریکی ڈرون کو گرانے کے سلسلے میں گفتگو

جنرل حاجی زادہ نے کہا ہے کہ اگر امریکی ڈرون کی سرنگونی کے بعد امریکہ ایران پر حملہ کرتا تو ایران قطراور امارات میں امریکی فوجی اڈوں نیز خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے پر جوابی حملہ کرکے انھیں تباہ کردیتا۔                      News Code 1893791 Source link

اردو
افغان سرحد سے پاک فوج پر فائرنگ / افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب- خبریں پاکستان

خبررساں ادارے تسنیم نے دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے بیان کے حوالے  سے خبر دی ہے کہ گذشتہ روز پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔ ترجمان …

اردو
میکسیکیو میں کنویں سے 44 افراد کی لاشیں برآمد

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکیو کی ریاست جیلسکو میں کنویں سے 44 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جیلسکو کے شہر گواڈلاگرا سے ملنے والے انسانی اعضاء کو 119 بیگز میں پیک کر کے رکھا گیا تھا اور مقامی افراد …