کراچی کے عوام کو صحت کے معاملے میں شدید خطرات لاحق ہیں: وزیراعظم- خبریں پاکستان


تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا، جہاں شہر میں صفائی مہم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور کراچی سے متعلق وزیرقانون فروغ نسیم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، ماضی کی بدانتظامی، غفلت کا خمیازہ اس شہر کے عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے، یہاں صحت کے معاملے میں شدید خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی قلت اور صفائی کا ناقص انتظام بڑے مسائل ہیں، کراچی کے عوام کو درپیش مسائل پر شدید تشویش ہے، چاہتے ہیں شہر کے مسائل حل ہوں اور عوام کو بہتر سہولتیں میسر آئیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو درپیش مسائل پر وفاق ہرممکن کردار ادا کرے گی۔ وزیراعظم نے وزیرقانون فروغ نسیم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی میں فروغ نسیم، علی زیدی، خسروبختیار، ڈی جی ایف ڈبلیواو اور دیگر ممبران شامل ہیں۔

کمیٹی وفاق کی جانب سے شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم لائحہ عمل تشکیل دےگی، کمیٹی کو مجوزہ لائحہ عمل سے متعلق سفارشات جلد پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو کلین کراچی مہم میں اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی اور ماس ٹرانزٹ سسٹم و دیگرامور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

 



Source link

بدون دیدگاه

پاسخی بگذارید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *

اردو
بھارت میں قبر سے زندہ بچی برآمد

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ایک مردہ بچے کو دفنانے کے لیے کھودی جانے والی قبر سے کپڑوں میں لپٹی ایک نوزائیدہ زندہ بچی برآمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک جوڑے کے یہاں …

اردو
بھارت میں دھماکہ؛ 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی- خبریں دنیا

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اترپردیش بھارت میں ایک گھر میں سیلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے سبب گھر کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم  13افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اتر پردیش میں ہونے …

اردو
سامراء میں حسینی زائرین پر وہابی دہشت گردوں کا حملہ ناکام

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے سامراء کے مشرق میں حسینی زائرین پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے سامراء میں  حسینی زائرین پر …